99newspk

24 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
24 دسمبر، 2024

چینی شہریوں پر حملے میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے گی: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے یقین دلایا ہے کہ کراچی میں چینی شہریوں پر حملے کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ بدھ کو اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے دوران انہوں نے چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ سے ملاقات کی اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو کڑی سزا دینے کی یقین دہانی کرائی۔

یاد رہے کہ 6 اکتوبر کو کراچی میں ایک حملے میں دو چینی انجینیئرز سمیت تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی۔ چینی حکومت نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حملہ آوروں کو قرار واقعی سزا دی جائے اور سی پیک و دیگر منصوبوں میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔

Attack on China Citizens in Karachi 2024 October
File Photo AFP

چند روز بعد کراچی کے سائٹ انڈسٹریل ایریا میں ایک فیکٹری میں سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے دو چینی شہریوں کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ سکیورٹی گارڈ نے ایک تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کی جس سے دونوں چینی شہری زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے فوری طور پر لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پاکستان میں حالیہ برسوں میں چینی شہریوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ خصوصاً کراچی، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں چینی انجینیئرز اور منصوبوں پر کام کرنے والے ماہرین پر حملے کیے گئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]