99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
23 دسمبر، 2024

جی ایچ کیو حملہ کیس: فردِ جرم کی کارروائی 8 نومبر تک ملتوی

راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی واقعات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جی ایچ کیو حملے کے ملزمان پر فردِ جرم کی کارروائی کو 8 نومبر تک ملتوی کردیا گیا۔

سماعت کے دوران سابق وزرا شیخ رشید، عمر ایوب، زرتاج گل، راشد حفیظ، اور صداقت عباسی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں موجود تھے۔ کیس کی کارروائی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

عدالت نے ملزمان راشد حفیظ، صداقت عباسی، واثق قیوم عباسی، اور زرتاج گل کو چالان کی نقول فراہم کردیں۔ آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ان ملزمان پر 9 مئی کے واقعات میں توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی، اہم سرکاری عمارات پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]