99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
23 دسمبر، 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی بلندی عبور کرلی، ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ کر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے جبکہ دوسری طرف ڈالر کی قدر میں بھی کمی دیکھنے کو ملی۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، 100 انڈیکس میں 619 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد انڈیکس 93 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کا اختتام بھی مثبت زون میں ہوا تھا، جہاں انڈیکس 92 ہزار 520 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اس کے ساتھ ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے ڈالر کی قیمت 277 روپے 75 پیسے ہوگئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]