99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
23 دسمبر، 2024

ٹرمپ کی فتح کے بعد 24 گھنٹوں میں ایلون مسک کی دولت میں اربوں ڈالر کا اضافہ

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے نتیجے میں ایلون مسک کی دولت میں محض ایک دن میں اربوں ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے پر ان کے قریبی دوست اور حامی ایلون مسک کو سب سے زیادہ مالی فائدہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق، مسک کی دولت میں 26.5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

انتخابی مہم کے دوران، ایلون مسک، جو کہ دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل ہیں، نے ٹرمپ کی حمایت میں کھل کر مہم چلائی اور نہ صرف بھاری فنڈز فراہم کیے بلکہ ٹرمپ کے حامیوں کو بھی روزانہ 10 لاکھ ڈالر دے کر مزید مالا مال کیا۔

ٹرمپ کی کامیابی کے بعد بدھ کو ٹیسلا کے شیئرز میں 14.75 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے باعث ایلون مسک کی مجموعی دولت میں اضافہ ہوا۔ ایک دن میں 26.5 ارب ڈالر بڑھنے کے بعد ان کی دولت 290 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

اگر ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت میں اضافے کا یہ رجحان برقرار رہا تو مسک جلد ہی 300 ارب ڈالر کلب میں شامل ہو سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]