سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا ہے کہ سندھ میں زندگی کے لیے پانی کا واحد ذریعہ دریا ہیں کیونکہ نہ تو زیرِ زمین پانی دستیاب ہے اور نہ ہی بارشیں ہوتی ہیں۔
حیدرآباد میں ہونے والے دھرنے میں ڈاکٹر قادر مگسی سمیت کارکنان اور خواتین نے شرکت کی، جس کی وجہ سے اندرونِ سندھ جانے والی ٹریفک کو بھی روکنا پڑا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے نہ تو ارسا سے مشاورت کی اور نہ ہی مشترکہ مفادات کونسل سے اجازت لی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے یا نہیں۔