وانا (نیوز ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے اسپن وام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور 6 کو زخمی کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا، جس میں فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ممکنہ خطرات کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے، اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کا مکمل قلع قمع کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔