99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
23 دسمبر، 2024

آسٹریلوی آرمی چیف کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات، دفاع اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی: آسٹریلوی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ نے آج جی ایچ کیو میں پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اور عالمی و علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کے لیے مضبوط دو طرفہ روابط کو سراہا۔

دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ دفاع اور سیکیورٹی میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے اور عالمی و علاقائی امن کے لئے مستقل تعاون کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا۔ آسٹریلوی آرمی چیف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

قبل ازیں، جی ایچ کیو پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل اسٹیورٹ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]