99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
23 دسمبر، 2024

اگلے سال کی حج پالیسی کا اعلان، اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار روپے تک ہونے کا امکان

لاہور  وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چودھری سالک حسین نے حج 2025 کی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اگلے سال پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے، جبکہ حج اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار روپے سے لے کر 11 لاکھ 75 ہزار روپے تک ہونے کا امکان ہے۔

لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران چودھری سالک حسین نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں 18 نومبر سے 3 دسمبر تک وصول کی جائیں گی اور 6 دسمبر کو قرعہ اندازی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ حج کے لئے مختص کوٹے کے مطابق، سرکاری اور نجی اسکیموں میں مجموعی طور پر 89 ہزار 605 نشستیں دی جائیں گی۔

پالیسی کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت دو طرح کے حج پیکیج ہوں گے؛ طویل مدتی پیکیج جو 38 سے 42 دن پر محیط ہوگا اور مختصر پیکیج جو 20 سے 25 دن کا ہوگا۔ وزیر مذہبی امور نے مزید وضاحت کی کہ سرکاری اسکیم کے اخراجات میں 55 ہزار روپے کی قربانی کی رقم شامل نہیں ہے۔

درخواست کے عمل میں، پہلی قسط کے طور پر 2 لاکھ روپے جمع کرانے ہوں گے، جبکہ قرعہ اندازی کے 10 دن کے اندر مزید 4 لاکھ روپے ادا کرنا لازمی ہوگا، اور باقی رقم 1 فروری سے 10 فروری 2025 کے درمیان جمع کرانا ہوگی۔

حج پالیسی 2025 کے تحت، سرکاری حج اسکیم میں 5 ہزار نشستیں اسپانسرشپ اسکیم کے لیے مخصوص کی گئی ہیں جبکہ نجی اسکیم میں 30 ہزار نشستیں "پہلے آئیں، پہلے پائیں” کی بنیاد پر فراہم کی جائیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]