راولپنڈی: بانیٔ پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل جانے والے پارٹی رہنماؤں کو پولیس نے جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا۔
گرفتار ہونے والوں میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، احمد خان بچھر، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب، توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں بغیر کسی کارروائی کے 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی، جس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا۔