99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
23 دسمبر، 2024

چین: تیز رفتار گاڑی کا ہجوم پر حملہ، 35 افراد جاں بحق

بیجنگ: چین کے شہر ژوہوئی میں ایک تیز رفتار گاڑی کے بے قابو ہونے کے نتیجے میں ہجوم پر چڑھ دوڑنے سے کم از کم 35 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 43 افراد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ المناک حادثہ اسپورٹس کمپلیکس کے باہر پیش آیا۔ مقامی پولیس نے 62 سالہ ڈرائیور کو موقع پر حراست میں لے لیا ہے، جسے خود کو زخمی حالت میں پایا گیا اور فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ڈرائیور کوما میں ہے اور فی الحال بیان دینے کے قابل نہیں ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور ذمہ دار کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]