99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
23 دسمبر، 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، انڈیکس نئی بلندیوں پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی شاندار تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے 94 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر لی۔

آج کاروبار کا آغاز 547 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس سے انڈیکس 93,903 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافے کے باعث تیزی کا رجحان بڑھا اور ایک موقع پر انڈیکس 816 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے بعد 94,217 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

پی ایس ایکس میں دوپہر تک انڈیکس میں 799 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 94,154 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ چکا تھا۔

یاد رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں انڈیکس 94 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]