99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
23 دسمبر، 2024

ای سی سی کی منظوری: سردیوں کے لیے بجلی کے فی یونٹ پر ریلیف

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے موسم سرما میں بجلی صارفین کے لیے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری دے دی، جس کے تحت بجلی کے فی یونٹ پر 26 روپے تک رعایت دی جائے گی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی سمری منظور کر لی گئی۔ اعلامیے کے مطابق یہ پیکج کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے گھریلو، کمرشل، اور صنعتی صارفین پر لاگو ہوگا، اور اس کا اطلاق دسمبر 2024 سے فروری 2025 تک ہوگا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی بجلی کے استعمال پر فلیٹ ریٹ کی صورت میں رعایت دی جائے گی۔ گھریلو صارفین کو 11.42 روپے سے 26 روپے فی یونٹ، کمرشل صارفین کو 13.46 روپے سے 22.71 روپے فی یونٹ، جبکہ صنعتی صارفین کو 5.72 روپے سے 15.05 روپے فی یونٹ تک ریلیف ملے گا۔

ونٹر پیکج کے تحت:

گھریلو صارفین کو 30 فیصد اضافی استعمال پر کم از کم 11.42 روپے اور 50 فیصد اضافی استعمال پر 26 روپے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔

کمرشل صارفین کو 34 فیصد اضافی استعمال پر کم از کم 13.46 روپے اور 47 فیصد اضافی استعمال پر 22.71 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا جائے گا۔

صنعتی صارفین کو 18 فیصد اضافی استعمال پر 5.72 روپے اور 37 فیصد اضافی استعمال پر 15.05 روپے فی یونٹ تک رعایت دی جائے گی۔

یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے توانائی کے شعبے میں عوام کو سہولت فراہم کرنے اور اضافی بجلی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]