99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
23 دسمبر، 2024

بشریٰ بی بی کا نیا بیان، احتجاج کی تاریخ کے حوالے سے اہم وضاحت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ججز، وکلاء اور عوام سے 24 نومبر کے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

اپنے تازہ ویڈیو پیغام میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ عمران خان ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں، اور یہ ججز اور وکلاء کا بھی فرض ہے کہ وہ اس تحریک میں شریک ہوں۔

انہوں نے واضح کیا کہ 24 نومبر کے احتجاج کی تاریخ صرف اس صورت میں تبدیل ہو سکتی ہے اگر عمران خان کو جیل سے رہا کیا جائے تاکہ وہ خود آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جیل میں رہتے ہوئے تحریک کی کامیابی کے لیے اہم حکمت عملی تیار کی ہے، جو وقت آنے پر سامنے لائی جائے گی۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ ملک کے ہر شہری پر ظلم کے خلاف آواز اٹھانا لازم ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مظاہرین کے خلاف کارروائی سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے کبھی بدلے کی سیاست نہیں کی اور جیل سے باہر آنے کے بعد بھی ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حقیقی آزادی کی جدو جہد ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ قوم کی فلاح کے لیے ہے۔ بشریٰ بی بی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عمران خان کی مدینہ منورہ میں ننگے پاؤں حاضری کے بعد سے ان کے خلاف سازشیں شروع ہوئیں اور انہیں شریعت کی بات کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔

پیغام کے آخر میں بشریٰ بی بی نے عوام سے کہا کہ فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے کہ کیا آپ حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلیں گے یا اس نظام کو قبول کر لیں گے جو ظلم پر مبنی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]