99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
23 دسمبر، 2024

وزیراعظم کا پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو پیپلز پارٹی کے تحفظات فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے دونوں اسپیکرز کو پیپلز پارٹی کے اعتراضات ختم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کا کہا اور ان معاملات کو جلد از جلد حل کرنے پر زور دیا۔

اجلاس میں سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کے احتجاجی منصوبے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لینے پر بھی بات کی۔

یہ بھی یاد رہے کہ حکومت نے پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات سلجھانے کے لیے پہلے ہی ایک خصوصی کمیٹی بنائی ہوئی ہے تاکہ اتحادی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی برقرار رکھی جا سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]