99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
23 دسمبر، 2024

احتجاج سے معیشت کو روزانہ 190 ارب روپے کا نقصان، برآمدات اور کاروبار شدید متاثر: وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج کے باعث ملکی معیشت کو روزانہ کی بنیاد پر 190 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ احتجاج اور لاک ڈاؤن کے باعث ٹیکس وصولیوں میں کمی، کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ، اور برآمدات میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ احتجاج کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی سیکیورٹی اخراجات بھی حکومت پر بوجھ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے پر اس احتجاج کے اثرات الگ ہیں، جہاں سروسز کی معطلی سے سماجی اور معاشی نقصانات بڑھ رہے ہیں۔

وزارت خزانہ کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق جی ڈی پی کو روزانہ 149 ارب روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے، جبکہ برآمدات میں کمی سے ملک کو 26 ارب روپے کا روزانہ خسارہ ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ، احتجاج کے باعث براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہونے سے روزانہ 3 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ صوبوں کو ہونے والے نقصانات بھی اہم ہیں۔ زرعی شعبہ روزانہ 26 ارب روپے جبکہ صنعتی شعبہ 20 ارب روپے سے زیادہ کے نقصانات کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ملکی معیشت کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]