99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
23 دسمبر، 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس میں نمایاں اضافہ، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز مثبت رجحانات کے ساتھ ہوا، جس کے دوران سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہا اور ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1180 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس 98 ہزار 979 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

فاریکس مارکیٹ میں بھی مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی، انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 66 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جب ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 2 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس نئی بلند ترین سطح 99 ہزار 632 پر پہنچ گیا۔

پچھلے کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ 469 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 97 ہزار 978 پوائنٹس پر بند ہوئی، جبکہ 96 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے 35 ارب 16 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کی مجموعی مالیت میں 196 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد کیپٹلائزیشن 12 ہزار 525 ارب روپے ہو گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]