پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لیے دو اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ نئے کھلاڑی ابرار احمد اور طیب طاہر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ حسیب اللہ اور محمد حسنین کو پلئینگ الیون سے باہر کر دیا گیا ہے۔
میچ کے لیے محمد رضوان ٹیم کی قیادت کریں گے، جب کہ صائم ایوب، عبداللہ شفیق اور کامران غلام بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا، محمد عرفان نیازی، عامر جمال، حارث رؤف اور فیصل اکرم شامل ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)
">
واضح رہے کہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں زمبابوے کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو بڑے مارجن سے شکست دی تھی، جس کے بعد دوسرا میچ قومی ٹیم کے لیے فیصلہ کن اہمیت اختیار کر گیا ہے۔