99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
  • پی ایس ایل سیزن 10 سے قبل فینز چوائس ایوارڈ کا اعلان
  • وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات، امن و امان اور سیاسی حالات پر گفتگو
23 دسمبر، 2024

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے امکانات، 36 گھنٹوں میں اعلان متوقع

لبنان اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کی امید پیدا ہو گئی ہے، کیونکہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر پیش رفت سامنے آئی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق، امریکی اور فرانسیسی قیادت کے تحت مذاکرات کامیابی کے قریب ہیں، اور آئندہ 36 گھنٹوں میں جنگ بندی کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

فرانسیسی صدر کے دفتر سے بھی جنگ بندی کی پیش رفت کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نے کہا ہے کہ معاہدہ قریب ہے اور اسرائیلی کابینہ اس پر مزید غور کرے گی۔

تاہم، اس دوران جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، جن میں آج کے دن 12 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔ غزہ میں بھی بمباری کا سلسلہ نہیں رکا، جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 30 فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

دوسری جانب، موسم سرما کے آغاز کے ساتھ غزہ کے پناہ گزین کیمپوں میں حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، جہاں لاکھوں افراد امداد کے منتظر ہیں۔

رفح میں حماس کی جانب سے اسرائیلی فوجی گاڑی پر حملے میں کئی اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ حزب اللہ نے فی الحال کسی معاہدے پر تبصرہ نہیں کیا ہے، لیکن جنگ بندی کی توقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]