99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
23 دسمبر، 2024

آج پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس پورے پاکستان میں منایا جائے گا، شرجیل میمن

سینئر صوبائی وزیر سندھ، شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں مختلف زبانیں بولنے والے افراد سندھی کلچر کا دن مناتے ہیں، اور آج پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس پورے پاکستان میں منایا جائے گا۔

میمن نے کہا کہ وہ پوری قوم کو پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس موقع پر ملک بھر کے تمام اضلاع میں یوم تاسیس کی بڑی تقریبات منعقد ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ان تقریبات میں ایک ہی وقت پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب دکھایا جائے گا۔

وزیر نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک کے لیے اپنی جان کی قربانی دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]