اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، بشریٰ بی بی، اور دیگر 96 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
عدالتی احکامات کے تحت کوہسار پولیس نے اہم شخصیات کے وارنٹ حاصل کیے، جن میں عمر ایوب، شیر افضل مروت، خالد خورشید، اور فیصل جاوید شامل ہیں۔
مزید برآں، ایم این اے عبداللطیف، فاتح الملک، علی ناصر، صوبائی وزیر ریاض خان، علی زمان، پیر مصور، میاں خلیق الرحمان، سہیل آفریدی، شہرام ترکئی، بریگیڈیئر (ر) مشتاق اللہ، میجر (ر) راشد ٹیپو، زلفی بخاری، سلمان اکرم راجہ، مراد سعید، اور رؤف حسن کے بھی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
یہ احکامات انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے جاری کیے، جنہوں نے مقدمے میں شامل تمام افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس کو ضروری ہدایات دی ہیں۔