عدالت نے افسران سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کل تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو ان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سینئر پولیس افسران، سی پی او، ایس ایس پی، اور نیو ٹاؤن کے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے توہین عدالت کے الزامات کی وضاحت دینے کا حکم دیا۔
عدالت نے تینوں افسران کو کل تک تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے اور معاملے کی مزید سماعت مقرر کی ہے۔