99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
23 دسمبر، 2024

ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند، مزید 500 کی بندش کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دی جانے والی سبسڈی ختم ہونے کے بعد اخراجات میں کمی کے لیے ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کر دیے گئے ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق مزید 500 سے زائد اسٹورز کی بندش پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم، حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسٹورز کی بندش کے باوجود کسی ملازم کو برطرف نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ صرف وہی اسٹورز بند کیے جا رہے ہیں جو مسلسل خسارے میں جا رہے تھے، جبکہ دیہی علاقوں میں موجود زیادہ تر یوٹیلیٹی اسٹورز بندش کا شکار ہوئے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی مجموعی تعداد 3 ہزار 982 ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]