وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض میں ون واٹر سربراہی اجلاس کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے خصوصی ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی ولی عہد نے چھ ماہ کے اندر پاکستانی وزیراعظم سے پانچویں ملاقات کو دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات دونوں اقوام کے درمیان بھائی چارے اور احترام کے رشتے کی عکاس ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے اقتصادی، تجارتی، اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ولی عہد نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تعاون پاکستان کی معاشی استحکام اور ترقی کے لیے اہم ہے۔
دونوں رہنماؤں نے سعودی سرمایہ کاری سے متعلق معاہدوں پر عملدرآمد کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاکستانی عوام کے لیے ولی عہد کی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دوبارہ دی۔