99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
23 دسمبر، 2024

رونالڈو کا اسلام سے لگاؤ بڑھ رہا ہے، مسلمان بننے کی خواہش کا انکشاف

پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے اسلام کی جانب جھکاؤ اور ممکنہ قبولیت اسلام کے حوالے سے دلچسپ انکشافات سامنے آئے ہیں۔ سعودی فٹبال کلب النصر کے سابق گول کیپر اور سعودی کھلاڑی ولید عبداللہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں اس بارے میں گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ رونالڈو اسلام کی تعلیمات اور سعودی ثقافت میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور اسلامی اقدار کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ولید عبداللہ نے کہا کہ رونالڈو نے مجھ سے اسلام کے حوالے سے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور کئی بار اس بارے میں بات چیت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رونالڈو اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو اسلامی روایات کی پیروی کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ٹریننگ کے دوران اذان ہونے پر وہ کوچ سے ٹریننگ روکنے کی درخواست کرتے ہیں تاکہ کھلاڑی نماز ادا کر سکیں۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ رونالڈو اپنے پروفیشنل کیریئر میں 900 گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر ہیں، جو ایک منفرد اعزاز ہے۔ انہوں نے اپنے موجودہ کلب النصر کے لیے 68 اور لزبن کے لیے 5 گول اسکور کیے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]