99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
23 دسمبر، 2024

توشہ خانہ 2 کیس: بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری، ضامن کو طلب کر لیا گیا

راولپنڈی: توشہ خانہ 2 کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر بشریٰ بی بی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ عدالت نے ان کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، جہاں پبلک پراسیکیوٹر سید ذوالفقار عباس نقوی اپنی ٹیم کے ساتھ پیش ہوئے۔ سماعت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی کی مسلسل 10 سماعتوں میں غیر حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ مزید یہ بھی حکم دیا کہ بشریٰ بی بی کے ضامن آئندہ سماعت پر پیش ہوں اور وضاحت کریں کہ بشریٰ بی بی کی مسلسل غیر حاضری پر ان کے مچلکے کیوں نہ ضبط کیے جائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]