99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
23 دسمبر، 2024

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں 8 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت اور جنوبی وزیرستان میں کامیاب آپریشنز کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلا آپریشن جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ اس کارروائی میں دہشت گردوں کا سرغنہ خان محمد سمیت 2 خوارج مارے گئے، جبکہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

دوسری کارروائی ضلع لکی مروت میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس آپریشن کے دوران 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔

گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں ایک آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کیا تھا۔

پس منظر

سیکیورٹی فورسز نے 1 دسمبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک اور 9 کو زخمی کیا تھا۔ ان کارروائیوں میں پاک فوج کے ایک کیپٹن سمیت 2 جوان جام شہادت نوش کر گئے تھے۔

مزید برآں، 26 نومبر کو پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز کی ان کارروائیوں کا مقصد علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانا اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]