99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
23 دسمبر، 2024

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

گوجرانوالہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 12 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

رانا ثنا اللہ پر الزام ہے کہ انہوں نے 16 اکتوبر 2020 کو گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے دوران کنٹینرز ہٹائے اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھائی۔ اس واقعے پر تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس مقدمے میں خرم دستگیر، عمران خالد، اور سلمان خالد بٹ پہلے ہی بری ہو چکے ہیں، جبکہ پولیس نے رانا ثنا اللہ کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے 173 کی رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی۔ تاہم، عدالت نے پولیس رپورٹ مسترد کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کو طلب کیا تھا۔

رانا ثنا اللہ کی مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے سخت اقدام لیتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور حکم دیا کہ انہیں جلد از جلد گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]