99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
23 دسمبر، 2024

کراچی واٹر کارپوریشن ہیڈ آفس میں آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی واٹر کارپوریشن کے مرکزی دفتر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس میں کارساز محکمہ ریونیو ریکوری ڈپارٹمنٹ کے کانفرنس روم میں ایئر کنڈیشنر کے سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم، فوری کارروائی کرتے ہوئے واٹر کارپوریشن کی گاڑیوں اور فائر بریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈرز نے آگ پر قابو پا لیا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ادارے کا تمام ریکارڈ محفوظ ہے۔ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے کے ساتھ ساتھ متعلقہ ڈویژنوں میں بھی محفوظ ہے، لہٰذا اس حوالے سے گردش کرنے والی خبروں میں صداقت نہیں۔

فائر بریگیڈ کے ترجمان نے بھی آگ پر قابو پانے کے کامیاب آپریشن کی اطلاع دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]