پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو نومبر 2024 کی شاندار کارکردگی پر آئی سی سی کی جانب سے ‘پلیئر آف دی منتھ’ کا اعزاز دیا گیا ہے۔
انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی۔
نومبر میں مجموعی طور پر حارث نے 18 وکٹیں حاصل کیں۔ اس ایوارڈ کے لیے بھارت کے جسپریت بمرا اور جنوبی افریقہ کے مارکو جینسن بھی نامزد تھے۔