99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
23 دسمبر، 2024

عمران خان پارٹی کی ’دوستانہ اپوزیشن‘ کے کردار پر ناراض

 تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے پارٹی قیادت کی جانب سے وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات پر مشروط آمادگی کے بعد قیادت کے طرز عمل پر کڑی تنقید کی اور خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات کو نظرانداز کیا گیا تو وہ سول نافرمانی کی کال دیں گے۔

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے نومبر میں ڈی چوک احتجاج کے دوران پیش آنے والے تشدد اور احتساب کے فقدان پر مایوسی کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی، جس سے 12 افراد جاں بحق ہوئے، تاہم وفاقی حکومت نے ان الزامات کو مسترد کر دیا۔

عمران خان نے پارٹی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس معاملے کو پارلیمنٹ میں بھرپور طریقے سے نہیں اٹھایا، جبکہ پارٹی رہنماؤں کے ایسے بیانات پر بھی ناراضی ظاہر کی جن سے ’سب ٹھیک ہے‘ کا تاثر دیا گیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈی چوک احتجاج کے دوران لاپتہ افراد کی تفصیلات عوامی طور پر اپلوڈ کی جائیں اور اس معاملے پر پارٹی اپنا مؤقف واضح کرے۔

ایک روز قبل پی ٹی آئی کے عبوری چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی میں بیان دیا تھا کہ ’اگر گولیاں چلائی گئیں تو کم از کم معافی، تحقیقات اور معاوضے کے اقدامات ہونا چاہیے‘۔

عمران خان نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ پارٹی قیادت ’فرینڈلی اپوزیشن‘ کا تاثر کیوں دے رہی ہے۔ انہوں نے ڈی چوک احتجاج کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کے قیام اور پی ٹی آئی کے زیر حراست کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے مطالبات 15 دسمبر تک پورے نہ کیے گئے تو احتجاجی مہم میں شدت لائی جائے گی۔

سابق وزیراعظم نے جنرل فیض حمید کے کورٹ مارشل کے حوالے سے کہا کہ وہ اس وقت کے آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے ماتحت کام کر رہے تھے۔

عمران خان نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی پر الزامات لگانے پر گلوکار سلمان احمد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے بیانات کو غیر سنجیدہ قرار دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]