99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
23 دسمبر، 2024

ریزا ہینڈرکس کی شاندار سنچری، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میں شکست دے دی

جنوبی افریقہ کے اوپنر بلے باز ریزا ہینڈرکس کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کا آغاز متاثر کن نہیں تھا اور اوپنر محمد رضوان صرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد عثمان خان 3 اور طیب طاہر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تاہم دوسری طرف سے صائم ایوب نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 98 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ وہ سنچری سے صرف 2 رنز کے فاصلے پر تھے۔ بابر اعظم 31، عرفان خان 30 اور محمد عباس آفریدی 11 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے۔

پاکستان نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو 207 رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ کی ابتدائی 2 وکٹیں 28 رنز پر گریں، لیکن ریزا ہینڈرکس اور ریسی وین ڈر ڈوسن کی شاندار بلے بازی نے جنوبی افریقہ کو ہدف حاصل کرنے میں مدد دی۔ ریزا ہینڈرکس نے 54 گیندوں پر سنچری مکمل کی، 10 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 117 رنز بنائے، اور عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

">

ریسی وین ڈر ڈوسن نے نصف سنچری اسکور کی، اور جنوبی افریقہ نے 207 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 3 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔

اس فتح کے ساتھ جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سفیان مقیم کی جگہ جہانداد خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، جہانداد خان اور ابرار احمد شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 میں 11 رنز سے پاکستان کو شکست دی تھی، جس کے بعد انہوں نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقہ کا دورہ 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری ہے، جس میں 3 ٹی 20، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔ تیسرا ٹی 20 میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا، پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پارل میں ہوگا، جبکہ ٹیسٹ میچز 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]