99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
23 دسمبر، 2024

سول نافرمانی تحریک کے لیے عمران خان کے حکم کا انتظار ہے، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا، "میں خیبر پختونخوا کا نمائندہ ہوں اور مجھے کسی کلیئرنس کی ضرورت نہیں۔ جو لوگ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، کیا ان کے پاس کلیئرنس ہے؟”۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول نافرمانی تحریک کا آغاز بانی پی ٹی آئی کے حکم پر کیا جائے گا اور ہم ان کے اشارے کے منتظر ہیں۔

قبل ازیں، پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت دی کہ انہیں درج مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]