99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
23 دسمبر، 2024

آئی ایم ایف کا پاکستان سے نیا مطالبہ، مزید فنڈنگ کی کوششیں جاری

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان آن لائن مذاکرات ہوئے ہیں، جس میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پورا کرنے کے لیے اضافی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف کا مشن 11 سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان کی بیرونی مالی معاونت پر غور کیا گیا، آئی ایم ایف نے واضح کیا کہ پاکستان کا ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ 5 ارب ڈالر ہے اور اس خلا کو پر کرنے کے لیے ٹھوس حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ ختم کرنے کے لیے پاکستان چین اور سعودی عرب سے مالی معاونت طلب کرے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ چین سے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا رول اوور لینے کی تیاریاں مکمل ہیں، جبکہ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کو بیرونی فنانسنگ گیپ ختم کرنے سے مشروط کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر کے وسط میں چین سے قرض کی ری شیڈولنگ کی باضابطہ درخواست کی جائے گی، جبکہ سعودی عرب سے بھی مالی معاونت کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]