پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں استحکام برقرار رہا اور فی تولہ سونا 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے پر برقرار ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا بھی 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے پر مستحکم رہا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 2683 ڈالر پر قائم ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 2 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔