99newspk

24 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • فوجی عدالتوں کی شہریوں کو سزائیں، امریکا کا اظہار تشویش
  • پاکستان کی انٹرنیٹ کیبل کو جدید کیبل نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا عمل آج مکمل ہوگا
  • ویسٹ انڈیز کے دورۂ پاکستان کی تفصیلات جاری: پی سی بی
  • جیلیں بھر گئیں، غریب پس گئے، مذاکرات کی کامیابی کی امید کم ہے: شیخ رشید
  • امریکی پابندیاں غیر منصفانہ، پاکستان کے دفاعی فیصلوں پر کوئی اثر نہیں ہوگا، دفتر خارجہ
24 دسمبر، 2024

خطے میں امن کے لیے امریکا کا مؤثر کردار ضروری: بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے زور دیا ہے کہ خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے امریکا کو اپنی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں نبھانا ہوگا۔

یہ بیان انہوں نے امریکی قونصل جنرل پشاور شانٹے مور سے ملاقات کے دوران دیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال، معاشی ترقی، صحت، تعلیم، اور خیبرپختونخوا کے محفوظ و خوشحال مستقبل کے لیے باہمی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی۔

دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور نئے منصوبوں پر کام کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے امن کے قیام کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور اس خطے کی ترقی کے لیے امن ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی کوششوں کو مزید مؤثر بنانا ہوگا تاکہ اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

امریکی قونصل جنرل شانٹے مور نے خیبرپختونخوا کی ترقی میں تعاون جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان نہ صرف امریکا بلکہ پورے خطے کے لیے فائدہ مند ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ امریکا خیبرپختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]