99newspk

25 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • ترکیہ میں گولہ بارود فیکٹری میں دھماکا، 12 افراد جاں بحق
  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارت کی اجارہ داری پر برطانوی اخبار کی سخت تنقید
  • عمران خان: مذاکرات کے لیے مطالبات کی منظوری کا ٹائم فریم ضروری ہے
  • بلاول بھٹو زرداری انٹرنیٹ کی سست روی پر برہم: ڈیجیٹل حقوق کے لیے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا
  • وزیراعظم شہباز شریف نے جناح ایونیو انٹرچینج انڈر پاس کا ریکارڈ مدت میں افتتاح کر دیا
25 دسمبر، 2024

امریکی پابندیاں غیر منصفانہ، پاکستان کے دفاعی فیصلوں پر کوئی اثر نہیں ہوگا، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کا پاکستان کے دفاع یا فیصلوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے دفاعی اقدامات مکمل طور پر پاکستانی قوم کے فیصلوں پر مبنی ہیں اور کسی بھی بیرونی دباؤ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی پابندیاں پاکستانی میزائل پروگرام کو محدود کرنے کی ناکام کوشش ہیں جو غیر ضروری اور انصاف کے اصولوں کے خلاف ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ماضی میں عائد کی گئی پابندیوں کا سامنا بہادری سے کیا ہے اور اپنی سکیورٹی کو اولیت دی ہے۔ آئندہ بھی ہمارا یہی عزم ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام امریکا کے لیے کسی قسم کا خطرہ نہیں۔

ترجمان نے خطے کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں اور میزائل سسٹمز کی دوڑ بھارت نے شروع کی، جس کے نتائج پورے خطے کے لیے خطرناک ثابت ہوئے ہیں۔ بڑی طاقتوں کو بھارت کی جارحیت کے خلاف اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

یورپی یونین کی فوجی عدالتوں سے متعلق تحفظات پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان آئین اور عدالتوں کے تحت اپنے داخلی معاملات کو حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]