99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
  • پی ایس ایل سیزن 10 سے قبل فینز چوائس ایوارڈ کا اعلان
  • وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات، امن و امان اور سیاسی حالات پر گفتگو
  • عبداللہ شفیق کا لگاتار تیسری بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفرد منفی ریکارڈ
  • پاک فوج کا عزم، فتنہ الخوارج کے خاتمے کی جدوجہد جاری
23 دسمبر، 2024

اسرائیلی جارحیت: بیروت پر میزائل حملے، 20 افراد شہید

اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کے دارالحکومت بیروت سمیت مشرقی علاقوں میں شدید بمباری کی، جہاں 4 طاقتور میزائل داغے گئے۔ حملوں میں 8 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 20 افراد شہید اور 66 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی طیاروں نے شام اور لبنان کی سرحد پر جوسیہ کراسنگ کو بھی ہدف بنایا۔

لبنان میں دو ماہ کے دوران 200 سے زائد بچوں کی شہادت، یونیسف کا انکشاف

لبنان میں شہدا کی تعداد بڑھ کر 3,677 ہوگئی ہے۔ حزب اللہ نے ان حملوں کے جواب میں تل ابیب اور حیفا پر 30 راکٹ داغے ہیں، جس سے علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

غزہ میں بھی اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے، جہاں اسپتال اور مساجد نشانے پر ہیں۔ تازہ حملوں میں نصیرات کی الفاروق مسجد اور کمال عدوان اسپتال پر بمباری کی گئی، جس میں 38 فلسطینی شہید اور 205 زخمی ہوگئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 120 افراد جان سے گئے ہیں، جبکہ مجموعی شہدا کی تعداد 44,176 تک پہنچ چکی ہے۔

اسرائیل کے اندر، تل ابیب میں مظاہرین ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے، جہاں انہوں نے حکومت سے یرغمالیوں کی فوری واپسی کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا۔ حماس نے اسرائیلی بمباری میں ایک یرغمالی خاتون کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]