99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • جنوبی افریقہ میں پاکستانی شاہینوں کی تاریخی فتح، پروٹیز کو کلین سویپ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے
  • کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
23 دسمبر، 2024

زمبابوے نے آخری ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 133 رنز کا ہدف دیا۔

بلاوائیو میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے، جہاں کپتان سلمان علی آغا 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عرفات منہاس نے 22، طیب طاہر نے 21، قاسم اکرم نے 20 اور عباس آفریدی نے 15 رنز اسکور کیے۔

زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزاربانی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

میزبان ٹیم نے 133 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرلیا۔ برائن بینٹ نے 43 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

پاکستانی باؤلرز میں محمد عباس نے 3 اور جہانداد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز 2-1 سے پاکستان کے نام رہی، اور نوجوان اسپنر سفیان مقیم، جنہوں نے سیریز میں 9 وکٹیں حاصل کیں، مین آف دی سیریز قرار دیے گئے۔

ٹیم مینیجمنٹ نے سیریز کے آخری میچ میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا، جس کے تحت صاحبزادہ فرحان، قاسم اکرم، عرفات منہاس، اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا، جب کہ صائم ایوب، حارث رؤف، ابرار احمد، اور عرفان خان نیازی کو آرام دیا گیا۔

گزشتہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔ قومی ٹیم کی شاندار باؤلنگ کی بدولت میزبان ٹیم 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

سیریز کے پہلے میچ میں بھی پاکستان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]