99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • حکومت کی غیرسنجیدگی پر سول نافرمانی تحریک کا اعلان، شیخ وقاص اکرم
  • کراچی بھینس کالونی موڑ پر وین میں آگ، 10 افراد زخمی
  • پی ایس ایل سیزن 10 سے قبل فینز چوائس ایوارڈ کا اعلان
  • وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات، امن و امان اور سیاسی حالات پر گفتگو
  • عبداللہ شفیق کا لگاتار تیسری بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفرد منفی ریکارڈ
23 دسمبر، 2024

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کردی

سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، یہ ڈپازٹ جو 2021 میں فراہم کیا گیا تھا، آج اپنی معیاد پوری کر رہا تھا، لیکن سعودی عرب نے اس کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تیسری بار کی گئی توسیع دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے اور اس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوں گے۔

یہ اقدام پاکستان کی معیشت کی بحالی، ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ اکتوبر میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے آٹھویں ایڈیشن کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب نے باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے اپنی مضبوط اقتصادی شراکت داری کو دہرانے کا عہد کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]