سال 2025ء کے لیے حکومت نے عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق مجموعی طور پر 40 سرکاری چھٹیاں ہوں گی، جن میں 17 عام تعطیلات اور 23 اختیاری چھٹیاں شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، 5 فروری کو یومِ کشمیر اور 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی چھٹیاں ہوں گی۔
یکم مئی کو یومِ مزدور جبکہ 28 مئی کو یومِ تکبیر کے موقع پر عام تعطیل ہو گی۔
عیدالفطر کے لیے 30، 31 مارچ اور یکم اپریل کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔
عیدالاضحیٰ کے لیے 7 سے 9 جون تک 3 چھٹیاں دی جائیں گی۔
مزید برآں، نویں اور دسویں محرم کے لیے 5 اور 6 جولائی کی چھٹیاں مختص کی گئی ہیں۔
14 اگست کو یومِ آزادی کی چھٹی ہوگی، جبکہ عید میلاد النبی ﷺ کے لیے 5 یا 6 ستمبر کو عام تعطیل ہوگی۔
یومِ اقبال کی چھٹی 9 نومبر کو ہوگی، اور 25 دسمبر کو یومِ قائدِاعظم اور کرسمس کی چھٹی ہوگی، جبکہ 26 دسمبر کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی چھٹی ہوگی۔
اسلامی تہواروں کی چھٹیاں ممکنہ تاریخوں کے مطابق مقرر کی گئی ہیں، تاہم چاند کی رویت کی بنیاد پر ان کی حتمی تاریخوں کا نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔
بینکوں کی چھٹیاں یکم جنوری، یکم مارچ اور یکم جولائی کو ہوں گی۔
مسلم سرکاری ملازمین کو سالانہ 1 اختیاری چھٹی جبکہ غیر مسلم ملازمین کو 3 اختیاری چھٹیاں ملیں گی۔