99newspk

بریکنگ نیوز
  • حکومت نے اخراجات میں کمی کے لیے اداروں اور وزارتوں سے ڈیڑھ لاکھ نوکریاں ختم کردیں، وزیر خزانہ
  • گلستان جوہر میں سول انجینئر کے قتل کا ڈراپ سین، اہم انکشاف
  • اداکارہ ایمن سلیم کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش
  • قومی بیٹر صائم ایوب علاج کے لیے لندن روانہ
  • خیبرپختونخوا: سردی کی چھٹیاں ختم، اسکول دوبارہ کھل گئے
7 جنوری، 2025

پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے پی سی بی کا آئی سی سی کو دوٹوک پیغام

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حکومتی ہدایات کے تحت چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد کے سلسلے میں آئی سی سی کو ایک سخت پیغام دیتے ہوئے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ایک خط میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل کو پاکستان کی حکومت کے مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کی وجوہات پر سوالات اٹھائے ہیں۔

پی سی بی نے خط میں یہ بات واضح کی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہی ہوگا اور اگر دیگر ٹیمیں پاکستان کا دورہ کر سکتی ہیں تو بھارت کے لیے کیا مشکلات ہیں؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ اگر بھارت نے شرکت سے گریز کیا تو بھی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ممکن ہے، اور ضرورت پڑنے پر بھارت کی جگہ کسی اور ٹیم کو مدعو کیا جا سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]