99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات، امن و امان اور سیاسی حالات پر گفتگو
  • عبداللہ شفیق کا لگاتار تیسری بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفرد منفی ریکارڈ
  • پاک فوج کا عزم، فتنہ الخوارج کے خاتمے کی جدوجہد جاری
  • پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے وزیراعظم کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل
  • امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ کو واٹس ایپ ہیکنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا
23 دسمبر، 2024

متحدہ عرب امارات: لاپتہ یہودی ربی کی لاش برآمد، 3 افراد گرفتار

دبئی: متحدہ عرب امارات میں تین دن قبل لاپتہ ہونے والے یہودی مذہبی رہنما زوی کوگن کی لاش العین کے قریب سے برآمد ہوئی ہے، جبکہ پولیس نے قتل کے شبے میں 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق 28 سالہ زوی کوگن، جو یہودیوں کے مذہبی پیشوا تھے، جمعرات کو اچانک لاپتہ ہوگئے تھے۔ ان کی لاش عمان کی سرحد کے قریب پائی گئی ہے، لیکن یہ ابھی واضح نہیں ہو سکا کہ قتل العین میں ہوا یا لاش کو وہاں منتقل کیا گیا۔

اسرائیلی حکومت نے اپنے بیان میں اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ زوی کوگن، جو اسرائیل اور مولڈووا کی دوہری شہریت رکھتے تھے، مولڈووا کے پاسپورٹ پر دبئی پہنچے تھے۔

اسرائیلی حکمران جماعت لکود پارٹی کے رکن ایوب کارا نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اماراتی حکام کی تحقیقات کا انتظار کر رہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے قتل کی ذمہ داری ایران پر ڈال دی۔

ایوب کارا نے مزید کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد لاش کو اسرائیل منتقل کیا جائے گا تاکہ تدفین کی رسومات ادا کی جا سکیں۔

دوسری جانب، اماراتی اور اسرائیلی حکام نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ قتل کا پس منظر کیا ہے اور اس میں کون ملوث ہو سکتا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]