99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات، امن و امان اور سیاسی حالات پر گفتگو
  • عبداللہ شفیق کا لگاتار تیسری بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفرد منفی ریکارڈ
  • پاک فوج کا عزم، فتنہ الخوارج کے خاتمے کی جدوجہد جاری
  • پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے وزیراعظم کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل
  • امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ کو واٹس ایپ ہیکنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا
23 دسمبر، 2024

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کردی

آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرایا اور 5 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

پنک بال ٹیسٹ کے دوران بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے محض 19 رنز کا ہدف دیا جو کینگروز نے بغیر کسی نقصان کے با آسانی حاصل کرلیا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے اس میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم صرف 180 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جہاں 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

بھارت کے نمایاں بلے بازوں میں نتیش کمار ریڈی نے 42، کے ایل راہل نے 37، شبمن گل نے 31، روی چندرن ایشون نے 22، اور رشبھ پنٹ نے 21 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولانڈ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ESPNcricinfo Hindi (@cricinfohindi)

">

جواب میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 337 رنز بنائے اور 157 رنز کی سبقت حاصل کی۔ بھارت دوسری اننگز میں محض 175 رنز پر ڈھیر ہوگیا، اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے صرف 19 رنز کا ہدف دیا۔

میچ کے دوران آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ نے 111 گیندوں پر سنچری بناکر اپنا ہی ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے 141 گیندوں پر 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 17 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

دیگر نمایاں بلے بازوں میں مارنس لبوشین نے 64، ناتھن میکسوینی نے 39، عثمان خواجہ نے 13، الیکس کیری نے 15، اسٹیو اسمتھ نے 2، اور مچل مارش نے 9 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا اور محمد سراج نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نتیش کمار ریڈی اور روی چندرن ایشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]