99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات، امن و امان اور سیاسی حالات پر گفتگو
  • عبداللہ شفیق کا لگاتار تیسری بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفرد منفی ریکارڈ
  • پاک فوج کا عزم، فتنہ الخوارج کے خاتمے کی جدوجہد جاری
  • پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے وزیراعظم کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل
  • امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ کو واٹس ایپ ہیکنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا
23 دسمبر، 2024

انڈر 19 ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی

بنگلہ دیش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو 59 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

دبئی میں ہونے والے فائنل میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 49.1 اوورز میں 198 رنز بنائے۔ اننگز میں رزان حسین نے 47 رنز کی شاندار بیٹنگ کی جبکہ بھارتی بولرز میں چیتن شرما اور ہاردک راج نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں بھارتی ٹیم صرف 139 رنز پر 35.2 اوورز میں آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کی جانب سے کپتان محمد امان نے 26 رنز بنائے جو ان کی اننگز کی سب سے بڑی انفرادی کارکردگی رہی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اقبال حسین اور عزیزالحکم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آج ہی بھارت کی قومی ٹیم ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا سے 10 وکٹوں سے بدترین شکست کا سامنا کر چکی ہے، جس سے بھارتی کرکٹ کا دن دوہرے صدمے کا شکار ہو گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]