99newspk

24 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • ٹک ٹاکر خابی لیم کی عمرے کی سعادت
  • مریم نفیس کو ’بے بی بمپ‘ ویڈیو پر تنقید کا سامنا
  • صدر اور وزیر اعظم کی ملاقات: پاور شیئرنگ کے اختلافات زیر بحث
  • اگلے سال 2025ء میں سرکاری چھٹیوں کی تفصیلات جاری
  • پاکستان کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام: دوسرا فیز آج شروع ہوگا
24 دسمبر، 2024

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق، وفاقی دارالحکومت اور خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں یہ جھٹکے صبح 10 بج کر 13 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ پشاور، ایبٹ آباد، سوات، شانگلہ، مردان، مالاکنڈ اور بونیر کے ساتھ ساتھ مہمند، شبقدر اور اٹک میں بھی لوگوں نے جھٹکوں کا احساس کیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش ریجن تھا اور اس کی گہرائی 220 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]