99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات، امن و امان اور سیاسی حالات پر گفتگو
  • عبداللہ شفیق کا لگاتار تیسری بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفرد منفی ریکارڈ
  • پاک فوج کا عزم، فتنہ الخوارج کے خاتمے کی جدوجہد جاری
  • پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے وزیراعظم کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل
  • امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ کو واٹس ایپ ہیکنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا
23 دسمبر، 2024

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کی شاندار کارکردگی، یو اے ای کو 69 رنز سے ہرا دیا

انڈر 19 ایشیا کپ 2024 کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 69 رنز سے شکست دے کر اپنی مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز کا بڑا ہدف سیٹ کیا۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن میں شاہزیب خان کی شاندار فارم جاری رہی، انہوں نے لگاتار دوسری سنچری بناتے ہوئے 132 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ ان کے ساتھ محمد ریاض اللہ نے بھی زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور 106 رنز اسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز ہی بناسکی، اور یوں پاکستان نے 69 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستانی بولرز نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی، عبدالسبحان نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کو 43 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

دبئی میں ہونے والے پاک-بھارت میچ میں پاکستان نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے تھے، جس میں عثمان خان اور شاہزیب خان کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 160 رنز کی شاندار شراکت شامل تھی۔ شاہزیب نے 147 گیندوں پر 159 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 10 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، جبکہ عثمان خان نے 60 رنز بنائے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]