99newspk

10 جنوری، 2025
بریکنگ نیوز
  • لاس اینجلس کے جنگلات کی آگ بے قابو، ہلاکتیں 5، نقصانات 50 ارب ڈالر سے زائد
  • وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات
  • دی مسلم 500: دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمانوں کی 2025 کی فہرست جاری
  • کراچی کی سڑکوں پر جلد ڈبل ڈیکر بسوں کی آمد
  • کون سا کیس ملٹری کورٹ اور اے ٹی سی میں جائے؟ سپریم کورٹ کے اہم سوالات
10 جنوری، 2025

صیہونی حکومت کا متنازعہ گریٹر اسرائیل نقشہ جاری

اسرائیلی صیہونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کا ایک متنازعہ نقشہ جاری کیا ہے جس میں مقبوضہ فلسطین کے علاوہ اردن، شام، لبنان اور دیگر عرب ممالک کو صیہونی ریاست کا حصہ دکھایا گیا ہے۔

فلسطین، سعودی عرب، قطر، اردن اور متحدہ عرب امارات نے اس نقشے کی شدید مذمت کی ہے، جسے اسرائیل کی نام نہاد تاریخی صیہونی ریاست کے نظریے پر مبنی قرار دیا گیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بے بنیاد اور انتہاپسند اقدام اسرائیلی حکام کے غاصبانہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ نقشہ خطے میں قبضے کو مستحکم کرنے، ریاستوں کی خود مختاری پر حملے، اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی واضح مثال ہے۔ سعودی عرب نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ خطے کے ممالک اور عوام پر اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

 

Zionist released new greater israel Map
File Photo Internet

قطری وزارت خارجہ نے اس اقدام کو دوسرے ممالک کی خود مختاری کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل ناقابل قبول ہے اور عالمی قوانین کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]