99newspk

10 جنوری، 2025
بریکنگ نیوز
  • لاس اینجلس کے جنگلات کی آگ بے قابو، ہلاکتیں 5، نقصانات 50 ارب ڈالر سے زائد
  • وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات
  • دی مسلم 500: دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمانوں کی 2025 کی فہرست جاری
  • کراچی کی سڑکوں پر جلد ڈبل ڈیکر بسوں کی آمد
  • کون سا کیس ملٹری کورٹ اور اے ٹی سی میں جائے؟ سپریم کورٹ کے اہم سوالات
10 جنوری، 2025

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے درمیان الوداعی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک-امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں محسن نقوی نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے فروغ کے لیے ڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ امریکی سفیر نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔

محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ حکمتِ عملی اپنانا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی غیر ملکی کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈونلڈ بلوم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں ان کی تعیناتی کے دوران تمام اداروں نے بھرپور تعاون فراہم کیا۔ اس ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور امریکی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]