کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹریفک حادثات نے چار مزید قیمتی جانیں لے لیں۔ شہید ملت روڈ پر ایک حادثے میں دو موٹرسائیکل سوار واٹر ٹینکر کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک زخمی ہوا۔ مشتعل عوام نے واقعے کے بعد واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ بلدیہ ٹاؤن کے قریب حب ریور روڈ پر بھی ایک حادثہ پیش آیا جہاں واٹر ٹینکر نے دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ ان حادثات میں ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے۔
دوسری جانب کاٹھور کے قریب زخمی ہونے والا کوسٹ گارڈ اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ کورنگی میں ایک اور حادثے میں چمڑا چورنگی کے قریب موٹرسائیکل نالے میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
گورنر سندھ نے ان حادثات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور متعلقہ حکام کو سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔