99newspk

10 جنوری، 2025
بریکنگ نیوز
  • ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کیس: آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل
  • اوورسیز پاکستانیوں نے 6 ماہ میں 17.84 ارب ڈالر بھجوا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • پی آئی اے کا ساڑھے چار سال بعد یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال، پہلی پرواز پیرس روانہ
  • بلوچستان: سنجدی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 12 مزدور ملبے تلے دب گئے
  • کراچی: مزید ٹریفک حادثات میں چار موٹرسائیکل سوار جاں بحق، شہریوں کا احتجاج
10 جنوری، 2025

پی آئی اے کا ساڑھے چار سال بعد یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال، پہلی پرواز پیرس روانہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ساڑھے چار سال بعد یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا۔ پہلی براہ راست پرواز اسلام آباد سے 323 مسافروں کو لے کر پیرس روانہ ہوگئی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پرواز پی کے 749 کے مسافروں کو الوداع کیا۔

پیرس کے لیے اب ہفتہ وار دو براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔ افتتاحی تقریب میں وزیر ہوا بازی خواجہ آصف، سیکرٹری ایوی ایشن، ڈی جی سی اے اے، اور سی ای او پی آئی اے سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ وزیر ہوا بازی نے فرانس ایمبیسی کے عملے کے ہمراہ افتتاحی فیتہ کاٹا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پی آئی اے دنیا کی ممتاز ایئرلائنز میں شمار ہوتی تھی اور دیگر ایئرلائنز کو بنانے میں بھی کردار ادا کرتی تھی۔ تاہم، ماضی کے غلط فیصلوں کے سبب پی آئی اے زوال کا شکار ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی ایک تاریخی دن ہے اور مستقبل میں برطانیہ اور امریکہ کے لیے بھی پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پیرس کے لیے پہلی پرواز کی تمام نشستیں بک ہو چکی ہیں، اور اگلے ہفتے کی پروازوں کی نشستیں بھی فروخت ہو چکی ہیں۔ یاد رہے کہ 2020 میں پائلٹس کے لائسنس تنازع کے باعث یورپی ممالک نے پی آئی اے پر پابندی عائد کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]